Urdu Shayari : sad shayari - sad shayari urdu - urdu poetry - sad urdu poetry - udaas shayari - alone shayari
سناٹے روح میں اتر جائیں تو
رونقيں متاثر نہیں کرتی
آج تو دل اس طرح سے اداس ہے
جیسے تنہا کشتی کو سمندر میں شام ہو جائے
اس قدر بوجھ ہے میری آنکھوں پر نیندوں کا
میں نے تھک کر سونا نہیں مر جانا ہے
مجھ سے کہتی ہے تیرے ساتھ رہونگی
بہت پیار کرتی ہے مجھ سے اداسی میری
اور کچھ بھی نہیں سبب میری اداسی کا
لو کرتا ہوں اقرار مجھے تم یاد آتے ہو
دل کو تیرے دیدار کی آس رہتی ہے
ان نظروں کو تیری صورت کی پیاس رہتی ہے
میرے پاس کسی چیز کی کمی تو نہیں دوست
مگر تیرے بغیر زندگی اداس رہتی ہے
آج کافی طبیعت ناساز ہے میری
آج سانس لینے کو جی نہیں چاہ رہا
کچھ تو ہے میرے اندر کے دل ڈوب سا جاتا ہے
دور کہیں پہاڑوں پہ جب شام کا منظر آجاتا ہے
اے حاصل خلوص بتا کیا جواب دوں
دنیا یہ پوچھتی ہے کہ میں کیوں اداس ہوں
اداس لوگ یونہی نہیں مسکراتے
غموں سے چھین کر لاتے ہیں ہنسی اپنی