Type Here to Get Search Results !

Bewafa Shayari urdu-urdu poetry Bewafa -Bewafa Shayari- بے وفا

1



 دعاۓ بد نہیں دیتا فقط اتنا ہی کہتا ہوں 

کہ جس سے دل لگے تیرا وہ تجھ سا بے وفا نکلے


💚


ہم کچھ لوگوں کی زندگی میں بارہویں کھلاڑی کے طور پر ہوتے ہیں

کوئی دستیاب نا ہو تو ہمارا انتخاب کر لیا جاتا ہے



خواب تھا اس کا چاہنا مجھ کو 

آنکھ کھلنی تھی ٹوٹنا ہی تھا




💚


بےوفا تو تھے ہی تم

ظالم بھی کمال کے نکلے




مانتا ہوں کہ مجھے عشق نہیں ہے تجھ سے 

لیکن اِس وہم سے اب کون نکالے مجھ کو؟



💚


کچھ نہیں میرے پاس حتی کہ تو بھی نہیں 

میرا وہم وہم ہی رہا تجھے عزیز ہوں میں





سیکھی ہے اس نے محبت مجھ سے 

سو جس سے بھی کرے گا بے مثال کرے گا


💚


اب کیوں پوچھتی ہو حال میرا 

تم نے ہی تو کہا تھا کہ غیر ہوں میں



نہ جانے اب کہاں گزرتا ہے وقت ان کا 

جن کے لیے ہم وقت سے زیادہ قیمتی تھے



💚


چار دن عزیز رکھ کر پھر ہمیشہ کے لیے 

ذہنی مریض بنا کر چھوڑ جاتے ہیں لوگ



وہ ملا ہی پت جھڑ کے موسم میں تھا

تو بتا میں کیسے سمیٹ پاتا اسے



💚


ہیں نہ مجھ میں غلط فہمیاں

تجھے جب بھی سمجھا اپنا سمجھا 




ہم بھی کسی کے دل حوالات میں قید تھے کبھی

پھر اس نے غیروں کی ضمانت پہ ہمیں رہا کر دیا


💚


تیرے چار دن کے پیار سے مجھے عمر بھر کا غم ملا

میں ٹوٹ کر بکھر گیا مجھے توڑ کر تجھے کیا ملا


💚

توڑا کچھ اس ادا سے تعلق اس نے 

 کہ ساری عمر اپنا قصور ڈھونڈتے رہے 

Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.